بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری،مزید367 پکڑے گئے، تمام کنکشنز منقطع

لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارروائی کے دوران 24 گھنٹوں کے دوران مزید367 بجلی چور پکڑے گئے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14 کمرشل، 2زرعی، 1انڈسٹریل اور350 ڈومیسٹک تھے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 4لاکھ 45ہزار647یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 75لاکھ 98ہزار 648روپے بنتی ہے ۔نت گاﺅں مناواں کے علاقے میں کنکشن کو 9لاکھ50ہزار،اعوان ڈھائے والا مناواں کے ہی علاقہ میں کنکشن کو5لاکھ 44ہزار 500،آصف پارک گڑھی شاہو کے علاقے میں کنکشن کوڈھائی لاکھ اورمنہالہ کے علاقے میں ایک کنکشن کو2لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق 71 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 27404 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،اب تک12779ملزمان کو گرفتار کیا گیا،26082درخواستوں پر ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 4کروڑ 95لاکھ 27ہزار 231یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 2 ار ب 29کروڑ 16لاکھ 8022روپے بنتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...