لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں مقرر کر دی گئی ہے جس کی سماعت،جسٹس ملک شہزاد احمد خان کریں گے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، درخواست گزار کیخلاف تحقیقات میں کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی، صرف سیاسی بنیادوں پر کیس بنا کر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔