ملازمہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ غیر حاضر، فرم جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد عمر شبیر کی عدالت میں کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت ہوئی تو عدالت کو بتاےا گےا کہ ملزمہ سومیہ عاصم غیر حاضر ہے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے اور چالان رپورٹ عدالت جمع کروائی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ چالان عارضی ہے حتمی نہیں لیکن ٹرائل شروع کرنے اور فرد جرم عائد کرنے کے لئے کافی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ چالان کی کاپےاں ملزمہ عاصمہ سمیت تمام فریقوں کو فراہم کی جائیں۔ عدالت آئندہ سماعت پر ملزمہ سومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...