فیروز والہ شیخوپورہ فاروق آباد ( نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں تین نوجوان جان بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے 18 سالہ عمران 22 سالہ فیاض اور 17 سالہ غلام حسین موٹر سائیکل پر سوار اپنے گاو¿ں ڈیرہ ملا سنگھ جا رہے تھے راستے میں نہر اپر گوگیرا کے نزدیک دوڑ لگا کر جانے والے دو تیز رفتار ڈمپرز میں سے ایک ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں تینوں موٹر سائیکل سوار ڈمپر کے آگے گر کر کچلے گئے جو موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے شیخوپورہ فاروق آباد روڈ پر ماچھی کے آئیل ڈپوکے قیام کے بعد روزانہ ہونے والے جان لیوا حادثات کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نگران وزیراعلی محسن نقوی سے مطالبہ کیا شیخوپورہ اور فاروق آباد کے درمیان دو رویہ سڑک بنائی جائے۔ مظاہرین نے کہا آئل ڈپو کے قیام کے بعد روزانہ یہاں سینکڑوں کی تعداد میں آئل ٹینکر اور ڈمپرز آتے ہیں جن کی وجہ سے اوسطا روزانہ دو، تین افراد جان لیوا حادثات میں لقمہ اجل بن رہے ہیں مگرکسی نے اس بات کا نوٹس نہیں لیا۔
شیخوپورہ: ریس لگاتے ذمپرز کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3نوجوان جاں بحق
Nov 19, 2023