سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کو سپرد خاک کر دیا گیا

ہری پور (نیٹ نیوز) سابق وزیر خارجہ و سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی نماز جنازہ ریحانہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی افراد کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی بھرپور شرکت کی، نماز جنازہ میں شیخ رشید، ڈاکٹر بابر اعوان، سردار یوسف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ گوہر ایوب خان کے فرزند سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان، بھتیجے اور سابق صوبائی وزرا یوسف ایوب خان، اکبر ایوب خان اور ارشد ایوب خان بھی موجود تھے۔گوہر ایوب خان کو ان کے والد فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...