سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سموگ کو کنٹرول نہ کرنے کا ملبہ نگران پنجاب حکومت پر ڈال دیا۔ سموگ کی روک تھام کرنے والے افسران پر رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کنٹرول کرنے والے ادارے کام نہیںکر رہے۔ سرکاری افسران ہر ہفتے وصولی کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔ فیکٹریوں اور بھٹوں کا دھواں روکنے کیلئے کچھ نہیں کر رہے۔ سموگ کی ذمہ داری فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں پر ڈالنا درست نہیں۔ فصلوں کی باقیات کو دیہات میں جلایا جاتا ہے۔ وہاں سموگ نہیںہوتی۔
خواجہ آصف نے سموگ کا ملبہ نگران صوبائی حکومت پر ڈال دیا افسروں پر رشوت لینے کا بھی الزام
Nov 19, 2023