ڈپٹی سپیکر نیو یارک اسمبلی کے دورہ سے سسٹرسٹیٹ تعلقات کی راہ ہموار ہوئی: سردار مسعود

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی مسٹر فل راموس کے دورہ پاکستان نے نیو یارک سٹیٹ کے ساتھ سسٹر سٹیٹ تعلقات کے قیام کی راہ ہموار کر دی ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے دورے کے دوران فریقین نے صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسوں کے لیے امریکہ میں خدمات سر انجام دینے کے حوالے سے زیادہ بہتر مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ امریکن پاکستان پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پی اے سی) کے وفد کی سفیر پاکستان مسعود خان سے ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ امریکی ڈپٹی سپیکر نے پاکستانی تاجر برادری کو نیویارک اور دیگر شہروں میں ٹریڈ شوز اور نمائشوں کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے تاکہ ان ٹریڈ شوز کے ذریعے امریکہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان کمرشل تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ سفیر مسعود خان نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے دورے کے دوران برآمد شدہ نتائج کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی مضبوطی اور عوامی روابط کے فروغ کے حوالے سے اے پی پی اے سی کی کاوشوں کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...