جھنگ: 6 افراد کا سابق چیئرمین یوسی مہر افضل بھروانہ پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیئے

جھنگ (نیٹ نیوز) جھنگ میں سابق یو سی چیئرمین مہر افضل بھروانہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بنگلا مراد والا کے رہائشی سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو دو موٹر سائیکل پر سوار 6 افراد نے گاڑی سے نکال کرڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم مہر افضل بھروانہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ پولیس نے تھا نہ کوتوالی میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم ایک لاکھ 50 ہزار روپے اورکارڈز بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے مطابق زمین کے تنازع پر تشدد ہوا۔

ای پیپر دی نیشن