نگران وزیر داخلہ کی مولاناطارق جمیل کےگھرآمد،بیٹے کی وفات پرتعزیت

 نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی مولانا طارق جمیل کےگھر آمد،مولانا طارق جمیل سے انکے صاحبزادے عاصم جمیل کی وفات پر تعزیت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے،جواں سالہ بیٹے کی موت پورے خاندان کیلئے بہت بڑا دکھ اور صدمہ ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن