احمد آباد: رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے ۔آسٹریلیا نے 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنا لئے ہیں .محمد شامی اور جسپریت بھمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل ٹاکرے میں بھارت کی جانب سے 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 47 رنز پر گر گئی۔ بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے فائنل میچ میں بھارت کی ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے جبکہ آسٹریلیا کو پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں۔
قبل ازیں بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 240رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔کے ایل راہول66رنز بنا کر نمایاں رہے.ویرات کوہلی54،روہت شرما نے47رنز کی اننگز کھیلی۔سوریاکمار 18، رویندرا جدیجا ، محمد سراج 9،9،محمد شامی6،شبھ من گل اور شریاس ائیر نے4،4رنز بنائے۔مچل اسٹارک نے 3وکٹیں حاصل کیں،پیٹ کمنز اورجوش ہیزل ووڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ایڈ م زمپا اور میکس ویل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔بھارتی ٹیم کی جانب سے بڑا ہدف نہ دیے جانے پر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں بھارتی تماشائیوں کے چہرے لٹک گئے ۔روہت شرما، ویرات کوہلی ، کے ایل راہول سمیت تمام بیٹرز جب جب آئوٹ ہوئے گرائونڈ میں سناٹا چھا گیا۔