احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کا بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی جادو نہ چل سکا. آسٹریلیا نے بھارت کا 241 رنز کا ہدف 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کیلئے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز بطور انعام ملیں گے۔ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی ٹیم لگاتار 10 میچ جیت کر ناقابل شکست تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم اپنے ابتدائی 2 میچ ہارنے کے بعد اگلے 8 میچز جیتنے میں کامیاب رہی۔بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 15 بار آمنے سامنے آئیں جن میں سے 9 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 5 میں جیت بھارت کے حصے میں آئی. ورلڈ کپ 2023ء کے لیگ مرحلے میں بھی بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، سوریا کمار یادیو، محمد شامی، محمد سراج۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے 8ویں بار جبکہ بھارت کی ٹیم نے چوتھی بار میگا ایونٹ کا فائنل کھیلا، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں 2003ء کے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی آمنے سامنے آئی تھیں جس میں کینگروز نے 125 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔