وزیراعظم کی طبیعت ناساز، اپیکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر، آج ہو گا، گنڈا پو ربھی شرکت کرینگے 

Nov 19, 2024

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا پیر کو ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا۔ آج ہو گا، وزیراعلیٰ خیبر پی کے امین گنڈا پور بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر دو روز قبل وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز بلائے گئے اجلاس میں اعلیٰ عسکر ی قیادت، صوبائی وزرائے اعلی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی، اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔ خیبر  پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیے جانے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جانی تھی۔  

مزیدخبریں