پشاور (بیورو رپورٹ) بشریٰ بی بی نے پارٹی ٹکٹ اور عہدہ 24 نومبر کے احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ احتجاج میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے ہدایت کی ہے کہ ہر صورت اسلام آباد پہنچنا یقینی بنایا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ، عہدے دینے کے بیان پر پی ٹی آئی ارکان، صوبائی وزراء اور رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کسی کو عہدوں اور ٹکٹوں کی پیشکش نہیں کی اور نہ مشروط کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریکیں لالچ سے نہیں بلکہ جذبے سے چلتی ہیں، پی ٹی آئی کے ورکرز نے پہلے بھی تحریکیں بغیر لالچ کے چلائیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم نے کہا کہ پرانے کارکن ہیں، عہدوں کیلئے پارٹی میں شامل نہیں ہوئے۔
احتجاج میںفعال کردار ادا کرنے پر ہی عہدے ‘ ٹکٹ دیںگے: بشریٰ بی بی
Nov 19, 2024