سی سی آئی اجلاس بلاکر معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے : وزیراعلی خیبرپی کے کا وزیراعظم کو خط 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ نے خط میں کہا کہ سی سی آئی کا آخری اجلاس جنوری میں ہوا تھا، آئین کے آرٹیکل 154 کے تحت 90 دنوں میں مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کا ہونا ضروری ہے۔وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں کہا کہ بدقسمتی سے آئین کی شق پر عمل نہیں ہورہا، اس سے صوبوں کے اہم معاشی مفادات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ سی سی آئی اجلاس سے صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوگی، سی سی آئی کا اجلاس بلاکر درپیش معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے، صوبوں کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے سی سی آئی کے اجلاس کا بروقت بلانا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن