ایشیائی ترقیاقی بنک پاکستان کو 50کروڑڈ الرض دیگا ، معاہد ہ ہوگیا 

Nov 19, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد نے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وفد میں پاکستان کیلئے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم نے شرکت کی۔ اے ڈی بی کے پبلک سیکٹر مینجمنٹ اور گورننس اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ اقدامات کا مقصد مضبوط میکرو مالیاتی انتظام‘ مؤثر گورننس شامل ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بات کی گئی۔ وزیر خزانہ نے اے ڈی پی کی پاکستان کیلئے مالی اور تکنیکی مدد کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اے ڈی بی کے تعاون سے ترجیحی شعبے ترقی کیلئے اہم ہیں۔ وزیر خزانہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ دریں اثناء پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہو گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نے معاہدے پر دستخط کئے۔ قرض پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی کیلئے خرچ ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ ایک ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ پروگرام پر عملدرآمد  میں معاون ہو گی۔

مزیدخبریں