لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان نواز شریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ردعمل میں کہا ہے کہ برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی مؤقف کو درست قرار دیا کہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا۔ دیوالیہ کرنے کا آغاز 1972ء سے ہوا جب پہلی مرتبہ ذوالفقار بھٹو کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا۔ پرویز مشرف نے ظلم کی انتہا کی۔ اس کے بعد ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور ستم میں یہ ظلم دہرایا اور شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کیا گیا۔
برطانوی عدالت نے دیوالیہ سے متعلق حسن نواز کا مؤقف درست قرار دیدیا: ترجمان شریف خاندان
Nov 19, 2024