اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کے شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے 5 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں شعبے کے آئوٹ لک کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ کمیٹی نے ایک اصولی معاہدہ پر اتفاق کیا جس کا مقصد طویل انتظار کے بعد فریم ورک قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنیک) کو جمع کرایا جائے گا تاکہ غیر مختص گیس کے حجم کا 35 فیصد تیسرے فریق کے خریداروں کو فروخت کیا جاسکے۔ بیان کے مطابق کمیٹی نے دسمبر 2024 تک دستیاب آن شور ایکسپلوریشن بلاکس کے لیے بِڈنگ رائونڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مارچ 2025 مقرر کی گئی ہے، ممکنہ بولی دہندگان کو پیش کردہ بلاکس کا جائزہ لینے اور 30 جون 2025 تک مہلت ہو گی۔ کمیٹی کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) کی ڈیجیٹلائزیشن کی جاری کوششوں کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کیا گیا جس سے آپریشنز کو ہموار کیا جائے گا اور اس شعبے میں کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ کمیٹی نے ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر گیس کی فروخت کی قیمتوں پر نظر ثانی کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ تجویز کا مزید تجزیہ کرکے اسے آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کیا جائے۔