لاہور(خبرنگار) تحصیل واہگہ میں میرج فارم ہاؤس سے 3 نوسرباز گرفتار،تینوں نوسرباز میرج ہالز اور فارم ہاؤسز کو چیک کر رہے تھے اور خود کو اسسٹنٹ کمشنر واہگہ کے نمائندگان بتاتے تھے۔ نوسربازوں نے فارم ہاؤس سیل کر کے مالک کو جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون نے نوسربازوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اور نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا۔