لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی پیر ہاشم علی شاہ زنجانانی نے کہا حضور ؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ آپؐ نے ہمیشہ کلمہ حق کہنے کی تعلیمات دی ہیں۔ ہر دور میں کلمہ حق کہنے والوں کو تاریخ نے ہمیشہ یاد رکھا ہے۔ نبی کریمؐکی ثناء کا حق ادا کرنا ممکن ہی نہیں۔آپ رحمت اللعالمین ہیں۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔حضرت محمدؐ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔سیرت النبیؐ کو پہلی جماعت سے ہی نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ بچپن سے ہی ہمارے بچوں میں عشق نبیؐ پیدا ہو جائے اور ان کی بہترین اخلاقی تربیت ہو سکے۔
سیرت النبیؐ کو پہلی جماعت سے نصاب کا حصہ بنایا جائے:ہاشم علی شاہ زنجانی
Nov 19, 2024