لاہور(سپورٹس رپورٹر) زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریزکیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف 15،15 رکنی ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ون ڈے سکواڈ کی قیادت ارون کریگ اور ٹی 20 کی قیادت سکندر رضاکریں گے۔ پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے براہ راست زمبابوے جائے گی۔ گرین شرٹس اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو بولاوایو میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ون ڈے 26 اور آخری میچ 28 نومبر کو ہوگا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور آخری ٹی 20 میچ 5 دسمبر کو کھیلاجائیگا۔ سیریز کے تمام میچز بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔