لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے اپنی پندرہویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا۔عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ میکسیکن باکسر گارسیولوپیز کے خلاف لڑیں گے۔ عثمان وزیر کی میکسیکن باکسر کے خلاف انٹرنیشنل رینک فائٹ ہوگی۔ عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہوگی۔ پارک کمیونٹی ارینا یارک شائر عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ کی میزبانی کریگا۔