لاہور(کامرس رپورٹر)ریسٹورنٹ انڈسٹری شام چاربجے بندش کی پابندی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی‘ یہ اوقات کار زمینی حقائق کے منافی ہیں جن میں فوری اضافہ کیا جائے۔سموگ کے 83 فیصد اسباب ٹریفک سے جڑے ہیں‘ اس میںریسٹورنٹس کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ حکومت آلودگی کے بڑے ذرائع پر توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے نثار چودھری کی سربراہی میں لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو میں کیا۔علاوہ ازیںلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے 2024- 25 کے سیزن کیلئے گندم کی پیداوار میں متوقع کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے اسے پاکستان کی فوڈ سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا اور فوری اقدامات کیے جائیں۔
لاہور چیمبر نے حکومت پر زور دیا کہ کسانوں کو معیاری بیج، خاص طور پر ہائبرڈ اقسام اور کھادوں تک رسائی فراہم کی جائے۔