امارات ریٹ بورڈ نے پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری کو نئی جہت دیدی

Nov 19, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر)امارات گروپ کے انقلابی اقدام امارات ریٹ بورڈ نے پاکستان میں پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے مستقبل کو نئی جہت دی ہے۔ بورڈ کی قیادت چیئرمین شفیق اکبر کر رہے ہیں، جو ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں20 سالہ تجربے کیساتھ ایک وژنری رہنما ہیں۔ شفیق اکبر کی نمایاں تبدیلیوںسے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس گرانہ ڈاٹ کام کا آغاز اور پاکستان کے بڑے اسٹیٹ ایجنسی نیٹ ورک ایجنسی 21 کی تشکیل انڈسٹری میں انقلاب برپا کر چکی ہیں۔بورڈ کی نمایاں شخصیات میں ایگزیکٹو بورڈ ممبر مہوش شفیق، جنہوں نے گرانہ ڈاٹ کام کے قیام اور امارات کی پراپرٹی کے دائرے کو وسیع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آزاد بورڈ ممبر راحت کونین حسن، معروف قانونی ماہر ریگولیٹری گورننس اور شفافیت کو یقینی بناتی ہیں۔ڈاکٹر ایس قیصر انیس، ایک آزاد بورڈ ممبر کے طور پر، 47 سالہ مشاورتی اور عوامی اکاؤنٹنگ کے تجربے کیساتھ بورڈ میں شامل ہیں۔یہ قیادت امارات ریٹ کو مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بنا رہی ہے۔

، جس میں اعلیٰ معیار کے کمرشل، رہائشی اور مکسڈ یوز پروجیکٹس شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں