\ پرائس مجسٹریٹ رضوان چیمہ کے منوں آباد میں گرانفروشوں کو بھاری جرمانے

Nov 19, 2024

لاہور(نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رضوان چیمہ نے سرکاری حکام کے ہمراہ منوں آباد مریدکے میں مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور تاجروں کو سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی واضح ہدایات دیں۔ رضوان چیمہ نے اس موقع پر عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ گرانی اور ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں۔ انتظامیہ اس پر سخت ایکشن لے گی۔ تمام تاجر دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاء فروخت کرنے کے پابند ہیں۔

مزیدخبریں