آئی جی پنجاب غازی پولیس ملازمین کے بہترین علاج ، جلد از جلد بحالی کیلئے پر عزم

Nov 19, 2024

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کے بہترین علاج معالجے اورجلد از جلد بحالی کیلئے پر عزم و مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف واقعات میں زخمی ہونیوالے افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ زخمی کانسٹیبل شاہد منظور کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی اے ایس آئی محمد صدیق کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ زخمی کانسٹیبل محمد طارق کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 3 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ زخمی کانسٹیبل عامر ریاض خان، غازی کانسٹیبل مظہر نواز کو 3 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ 



مزیدخبریں