لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ لاہور کی 5 تحصیلوں سمیت پنجاب کی 93 تحصیلوں میں آئوٹ سورسنگ ماڈل کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ منتخب تحصیلوں میں ون ٹائم زیرو ویسٹ یقینی بنانے کا بھی آغاز ہوگیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے لانچنگ کے بعد باضابطہ طور پر صفائی کی ذمہ داریاں کنٹریکٹرز کے سپرد کر دی جائیں گی۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آئوٹ سورسنگ کے پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔