لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے لائف ممبر سینئر صحافی ڈاکٹر سیف اﷲ سپرا کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر سیف اﷲ سپرا نے سپیریئر یونیورسٹی سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ہے جو صحافی برادری کیلئے اعزاز ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری‘ سینئر نائب صدر شیراز حسنات‘ نائب صدر امجد عثمانی‘ سیکرٹری زاہد عابد‘جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار‘ فنانس سیکرٹری سالک نواز ودیگراراکیننے مبارکباد دیتے ہوئییہ امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر سیف اﷲ سپرا اپنی تعلیمی قابلیت بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔
سینئرصحافی سیف اﷲ سپرا کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر لاہور پریس کلب کی مبارکباد
Nov 19, 2024