لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار 32 اضلاع تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ اب رحیم یار خان، وہاڑی، لودھراں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، راجن پور، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، گجرات اور خوشاب کے شہری بھی دستک موبائل ایپ کے ذریعے 65 سے زائد عوامی اور کاروباری خدمات اپنی دہلیز پر حاصل کر سکتے ہیں۔ پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ دستک ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، نکاح سرٹیفکیٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ای سٹیمپنگ، موٹر وہیکل ٹرانسفر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید جیسی 65 سے زائد خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ 32 اضلاع تک بڑھادیا گیا: فیصل یوسف
Nov 19, 2024