1236 مراکز صحت کی بحالی‘ کام 31 دسمبر تک مکمل ہو گا: وزیر تعمیرات

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبہ بھر کے  1236 بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کی ری ویمپنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس مقصد کے لئے 12 ارب روپے کی رقم بھی جاری کر دی گئی ہے۔  صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ 1205 بی ایچ یوز کی ڈسمنٹلنگ کا عمل مکمل ہے جبکہ 894 بی ایچ یوز کے گرے سٹرکچر کام مکمل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ  486 بی ایچ یوز کی فلورنگ کا کام مکمل کر دیا گیا اور111 بی ایچ یو کی ری ویمپنگ کے آخری مراحل میں ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1236 بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ 31 دسمبر تک مکمل کر دی جائے گی۔ 23 ستمبر کو بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ پر کام کو شروع کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن