یوایم ٹی میں ذہنی صحت‘ فلاح و بہبود پر ساتویں بین الاقوامی سائیکالوجی کانفرنس 

Nov 19, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں سکول آف پروفیشنل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ذہنی صحت اور فلاح و بہبود پر ساتویں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر آرک اینڈ انوویشن پروفیسر عابد شیروانی، ڈین سکول آف پروفیشنل سائیکالوجی ڈاکٹر حاذق محمود، ڈاکٹر رفیعہ رفیق،مہمان خصوصی ڈاکٹر ستیندر سنگھ ریکھی سمیت معروف ماہرین نے شرکت کی۔  68 تحقیقی مقالے پیش کیے گئے جو ذہنی صحت، بہبود اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ؒریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے تمام مہمانوں اور شرکا ء کو خوش آمدید کہا اور ڈاکڑ حاذق محمود کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اختتام پر قومی اور بین الاقامی مقررین اور مہمانوں کو سوینئرز پیش کیے گئے۔

مزیدخبریں