لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال لاہور کے کھلے مین ہال میں بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیا اور ایم ڈی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت نے کہا نشتر ہسپتال ملتان کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ذمہ داروں کا تعین کر لیا سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں مسیحی سٹاف و زیر علاج مریضوں کیلئے پریئر روم کا افتتاح کیا۔ میاں نصیر احمد،ڈاکٹر ثاقب باجوہ، علامہ زبیر عابد، فادر جیمسن چنن و دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا ہسپتال میں مسیحیوں کیلئے پریئر روم کا قیام خوش آئند ہے،آج یہاں سے امن ومحبت کا پیغام پھیلے گا۔
چلڈرن ہسپتال بچے کی ہلاک‘نشتر ہسپتال ایڈز پھیلا ئوکا نوٹس،کمیٹیاں تشکیل
Nov 19, 2024