پیر سید جلال الدین شاہ کی بصیرت تاریخ کا روشن باب ہے:اشرف جلالی

Nov 19, 2024

 لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں حافظ الحدیث پیر جلال الدین شاہ اورپیر مظہر قیوم مشہدی کے سالانہ عرس   کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرفآصف جلالی نے کہاپیر سید جلال الدین شاہ نقشبندی قادری قرآن و سنت کی تدریس میں بلند مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے اسلام کیخلاف اٹھنے والے ہر فتنے کا جواب دیا۔ آپ کی فقہی بصیرت اور روحانی عظمت تاریخ کا روشن باب ہے۔آپ نے 1940ء  میں بھکھی شریف میں علم و حکمت کا وہ مرکز قائم کیا جس نے ہزاروں سینے سیراب کیے۔ اجتماع میں پیر سید محمد اقبال شاہ صاحب، مجاہد ڈاکٹر محمدآصف علی بلالی، علامہ فرمان علی حیدری جلالی، علامہ محمد صدیق مصحفی، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، علامہ محمد مبشر رسول صدیقی جلالی ودیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں