گجرات ( نامہ نگار)خاوند نے شک و شہبات پر بیوی کو ذبح کرکے قتل کرنے کے بعد اپنی شہ رگ کاٹ لی ناکامی پر زہر کھا کر خود کشی کر لی تفصیل کے مطابق محلہ چاہ بیری والا کے رہائشی شبیر احمد نے اپنی جواںسالہ بیوی صائمہ کو شک و شہبات کی بناء پر تیز دھار آلے سے ذبح کر ڈالا اور پھر اپنی شہ رگ پر بھی خنجر چلا ڈالا خودکشی میں ناکامی پر شبیر احمد نے زہریلی گولیاں کھا لیں جسے فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا تھانہ سول لائن نے شبیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔