لاہور(نامہ نگار)چلڈرن ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ورثاء نے واقعہ کو حادثہ قرار دیکر کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ چونیاں کا رہائشی 3 سالہ بچہ باسم 2 روز قبل چلڈرن ہسپتال آیا تھا۔ہسپتال کے پارک میں کھیلتے ہوئے باسم کھلے مین ہول میں گر گیا اور جاں بحق ہوگیا۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔