بادشاہ چارلس پر نسل کشی کا الزام: آسٹریلوی خاتون سینیٹر کے خلاف مذمتی قرارداد منظور 

سڈنی (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلوی سینیٹر نے برطانوی بادشاہ چارلس پر نسل کشی کا الزام لگا دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی سینٹ نے خاتون سینیٹر کا اقدام نا پسندیدہ قرار دے دیا۔ سینیٹر لیڈیا کے خلاف مذمتی قرارداد 12 کے مقابلے میں 46 ووٹوں سے منظور کر لی گئی۔ لیڈیا تھراپ نے بادشاہ چارلس کے خطاب کے دوران آسٹریلیا کی نو آبادیات پر احتجاج کیا تھا۔ سینیٹر لیڈیا نے بادشاہ چارلس پر قدیم مقامی لوگوں کی نسل کشی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن