سنگجانی مقدمہ‘ علی نواز‘ عامر مغل دیگر غیر حاضر ملزموں کے وارنٹ جاری

اسلام آباد (نمائندہ  نوائے وقت) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز اور رہنمائوں پر درج 6 مختلف مقدمات کے معاملہ میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں علی نواز اعوان، عامر مغل و دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عامر محمود کیانی و دیگر حاضر ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں علی نواز اعوان، عامر مغل و دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں حماد اظہر، مراد سعید، فرخ حبیب، واثق قیوم و دیگر غیر حاضر ملزمان  کے وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی، تھانہ سنگجانی، تھانہ رمنا میں کیسز کی سماعت 2 دسمبر تک جبکہ تھانہ گولڑہ اور بہارہ کہو میں درج مقدمات کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن