مقدمات کی تفصیل کیلئے محمد خاں بھٹی کی درخواست‘ دلائل کیلئے وکیل طلب

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر درج مقدمات اور انکوئریز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ انکوائریز کو ہولڈ پر نہیں رکھ سکتے، جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ اینٹی کرپشن قانون میں تحقیقات مکمل کرنے کا وقت مقرر نہیں ہے۔ قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، درخواست پر مزید سماعت آج 19 نومبر کو ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن