ایف آئی اے لا ڈیپارٹمنٹ میں ترقیاں‘ وزارت داخلہ‘ ایجنسی سے جواب طلب

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے لاء ڈیپارٹمنٹ میں ترقیوں کے معاملہ میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس بابر ستار کی عدالت سے جاری ایف آئی اے کے افسران بختیار احمد چنا اور دیگر کی درخواست پر سماعت کے حکمنامہ میں میں کہاکہ درخواست گزار وکیل کے مطابق ایف آئی اے مک ڈائریکٹر لاء کی آسامیوں کیلئے دستیاب کیڈر کو غلط بتایا گیا، درخواست گزار وکیل کے مطابق ورکنگ پیپرز کے مطابق صرف ایک پوسٹ کا بتایا گیا جبکہ قواعدکے مطابق چار پوسٹیں خالی ہیں۔ درخواستگزار گریڈ19 میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ میں درخواست گزاروں کو شامل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن