اسلام آباد(آئی این پی )26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف خواتین وکلا کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ زینب جنجوعہ اور ایمان مزاری سمیت 28 خواتین وکلا کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دے کر آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے۔عدالت عظمی میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فل بینچ کی جانب سے آئینی ترمیم کا جائزہ لیے جانے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے اقدامات پر عمل درآمد سے بھی روکا جائے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ درخواست میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔