نواں کوٹ: حالات سے تنگ 40 سالہ شخص نے خودکشی کر لی

لاہور (نامہ نگار) نواں کوٹ کے علاقے میں 40سالہ شخص نے گھریلو حالات سے تنگ آکرگلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے ڈھولنوال شہزادے پیر دربار کے قریب 40 سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے رسی لٹکا کا اس سے گلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی ہے۔ متوفی کی شناخت فقیر حسین ولد لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن