کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ساکنان شہر قائد عالمی مشاعرے کے انعقاد سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین کو 2 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سرگرمیوں سے روک دیاہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمود اے خان پر مشتمل سنگل بینچ نے ساکنان شہر قائد عالمی مشاعرہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔