کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی سطح پر مزاحمتی سیاست اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سیاسی اور عسکری قیادت پاکستان کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو سیاسی بردباری اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ایم کیو ایم کے مرکزی ذمہ داران کا چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس ایم کیو ایم کے مختلف مرکزی شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ملک کسی بھی سطح پر مزاحمتی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا: سربراہ ایم کیو ایم
Nov 19, 2024