کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے وفاق کا تعاون جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی ترقی میں وفاق کا کردار قابل ستائش ہے۔