کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹا ک ایکس چینج میں پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں232 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 94ہزار 763پوائنٹس سے بڑھ کر 94ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 71 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 29ہزار 410 پوائنٹس سے بڑھکر 29ہزار 481 پوائنٹس پر جا پہنچا، اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس60ہزار 578پوائنٹس سے بڑھ کر 60 ہزار711پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں26 ارب 37 کروڑ 44 لاکھ 70ہزار 240 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم122 کھرب 6 ارب 90 کروڑ 91 لاکھ487 روپے سے بڑھ کر122کھرب 33 ارب 28کروڑ 35 لاکھ 70ہزار 724 روپیہ ہو گیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2لاکھ 69ہزار 900 روپے ہو گئی۔ اسی طرح2144 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت2لاکھ 31ہزار 396 روپے پر جا پہنچی۔ عالمی مارکیٹ میں25 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 2587 ڈالر ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربنک میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 277.75 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 17پیسے کے اضافے سے 278.82 روپے پر جا پہنچی۔
سٹاک مارکیٹ 232 پوائنٹس بڑھ گئی‘ سونا 2500 روپے تولہ مہنگا
Nov 19, 2024