بشریٰ، علیمہ کا سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں، مذاکرات کا فیصلہ بانی کرینگے: بیرسٹر گوہر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی، علیمہ خان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بشریٰ بی بی نے کسی بھی سطح پر برہمی کا اظہار نہیں کیا۔ پنجاب کے احتجاج کی حماد اظہر اور یاسمین راشد قیادت کریں گے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی کی کال پر سب نے باہر نکلنا ہے۔ علی امین آج اپیکس کمیٹی میں بات کریں گے۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز کارکنوں کے کھانے کا بندوبست کریں گے۔ مذاکرات کا وقت آیا تو بانی نے فیصلہ کرنا ہے۔ انشاء اللہ بانی تک رسائی ختم نہیں ہوگی۔ اگر بانی تک رسائی نہ دی تو سینئر قیادت فیصلہ کرے گی۔ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا آج تک سماعت نہیں ہوئی۔ اگر مطالبات آج تسلیم  ہو جاتے ہیں تو ہم احتجاج نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن