اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کوآرڈینیٹر برائے صحت کی صدارت میں انسدادِ پولیو سے متعلق جائزہ ہوا۔ کوآرڈینیٹر برائے صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق کوآرڈینیٹر برائے صحت نے پولیو کے خاتمے کی جاری کوششوں کا جائزہ لیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ خصوصی کاوش کے نتیجے میں 80 فیصد یونین کونسلز میں مؤثر کوریج حاصل کی گئی۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے قومی مہم کی مجموعی کارکردگی کو سراہا، ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ہائی رسک یونین کونسلز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
حکومت پولیو کے خلاف جنگ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی: کوآرڈینیٹر برائے صحت
Nov 19, 2024