لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اورچوروں نے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گلبرگ کے علاقے میں مبشر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کویرغمال بنا کر5 لاکھ 58 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سمن آباد کے علاقے میں جبار اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 58 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن کے علاقے میں عظیم سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ کے علاقے میں ارسلان سے ایک لاکھ روپے، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں عابد سے 43ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں نعیم سے 22 ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں شوکت سے 12 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ کے علاقے میں راحیل سے 7ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقے میں دلبر سے 4 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ہنجروال کے علاقے میں محمد قاسم کے گھر کے تالے توڑ کر6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے لٹن روڈ، گجر پورہ، جوہر ٹاؤن اور سبزہ زار کے علاقوں میں سے 4 گاڑیاں، انارکلی کے علاقے میں سے رکشہ جبکہ سمن آباد، شادمان، مزنگ، سبزہ زار، ڈیفنس، نشتر کالونی، چوہنگ اور نواب ٹاؤن کے علاقوں میں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ہیں۔