ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلئے مخصوص علامات کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک‘ مذہب یا فرقہ وارانہ علامات کے تجارتی استعمال پر پابندی ہو گی۔ سعودی وزیر ڈاکٹر ماجد النصبی نے کہا ہے کہ فیصلے پر 80 روز بعد عملدرآمد کیا جائے گا۔
سعودی عرب کا تجارتی مقاصد کیلئے مخصوص علامات کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
Nov 19, 2024