کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے‘ قربانیاں رنگ لائیں گی:سردار عتیق

مظفر آباد (نامہ نگار) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کا دورہ راولاکوٹ‘ مختلف مقامات پر وفات پا جانے والوں کے گھر جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ دورے کے دوران مسلم کانفرنس کے سینئر عہدیداران و کارکنان نے ان سے ملاقاتیں کیں۔ سردار عتیق نے کہا کہ ہمارا اور کشمیری بھائیوں کا مشن الحاق پاکستان‘ تکمیل تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہتے ہیں۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن