ملک کو استحکام، اتحاد کی ضرورت، انتشار، تقسیم کی نہیں: شازیہ مری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے پی ٹی آئی احتجاج کی کال پر بیان میں کہا کہ ایک بار پھر ملک میں انشار پھیلانے کی کال دی گئی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کو استحکام اور اتحاد کی ضرورت ہے، انتشار اور تقسیم کی نہیں۔ پرامن احتجاج کے نام پر پیٹرول بم پھینکنا، گاڑیاں جلانا اب پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ہمیں احتجاج سے مسئلہ نہیں، انتشار اور نفرت کی سیاست کرنے پر افسوس ہوتا ہے۔ یوٹرن، جھوٹ، الزامات، دنگا فساد اور لشکر کشی اس ٹولے کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ پی ٹی آئی میں جو سمجھدار لوگ تھے وہ خاموش اور غیر ذمہ دار لوگوں کو پارٹی کی باگ ڈور دیدی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن